صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة الخوف— نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ
(626)- بَابٌ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ أَيْضًا إِذَا كَانَ الْعَدُوُّ خَلْفَ الْقِبْلَةِ باب: نماز خوف کا ایک اور باب ، جبکہ دشمن قبلہ کے پیچھے ہو ،
وَالرُّخْصَةِ لِلطَّائِفَةِ الْأُولَى فِي تَرْكِ اسْتِقْبَالِهَا الْقِبْلَةَ بَعْدَ فَرَاغِهَا مِنَ الرَّكْعَةِ الْأُولَى لِتَحْرُسَ الطَّائِفَةَ الثَّانِيَةَ مِنَ الْعَدُوِّ وَقَضَاءِ الطَّائِفَتَيْنِ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ بَعْدَ تَسْلِيمِ الْإِمَامِتو پہلے گروہ کو پہلی رکعت سے فارغ ہونے کے بعد دوسرے گروہ کی دشمن سے حفاظت کرنے کے لئے استقبال قبلہ ترک کردینے کی رخصت ہے - اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد دونوں گروہوں کا دوسری رکعت مکمّل کرنے کا بیان
نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى بِهِمْ صَلاةَ الْخَوْفِ ، فَصَلَّى بِطَائِفَةٍ خَلْفَهُ رَكْعَةً ، وَطَائِفَةٌ مُوَاجِهَةٌ الْعَدُوَّ ، ثُمَّ قَامَتِ الطَّائِفَةُ الَّذِينَ صَلَّوْا فَوَاجَهُوا الْعَدُوَّ ، وَجَاءَ الآخَرُونَ فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً ، ثُمَّ سَلَّمَ ، ثُمَّ صَلَّى هَؤُلاءِ رَكْعَةً وَهَؤُلاءِ رَكْعَةً " سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز خوف پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے کھڑے ہونے والے گروہ کو ایک رکعت پڑھائی جبکہ ایک گروہ دشمن کے سامنے کھڑا تھا ۔ پھر وہ گروہ اُٹھ گیا جنہوں نے نماز پڑھی تھی ، اور دشمن کے سامنے کھڑا ہوگیا اور دوسرا گروہ آگیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں بھی ایک رکعت پڑھائی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا ، پھر دونوں گروہوں نے ایک ایک رکعت پڑھ کر نماز مکمّل کرلی ۔