صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأفعال المباحة فى المسجد غير الصلاة وذكر الله— مسجد میں نماز اور ذکر اللہ کے علاوہ مباح کاموں کے ابواب کا مجموعہ
(619) بَابُ الزَّجْرِ عَنِ السَّهَرِ بَعْدَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ بِلَفْظٍ عَامٍّ مُرَادُهُ خَاصٌّ باب: نماز عشاء کے بعد جاگنے کی ممانعت کا بیان ، عام الفاظ کے ساتھ جنکی مراد خاص ہے
حدیث نمبر: 1339
نَا هِلالُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ ، وَلا يُحِبُّ الْحَدِيثَ بَعْدَهَا " قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي خَبَرِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " جَدَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّمَرَ بَعْدَ الْعَتَمَةِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے سونا پسند کرتے تھے اور عشاء کے بعد گفتگو کرنا پسند نہیں فرماتے تھے ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب شقیق بن عبداللہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے عشاء کے بعد بات چیت کرنا سخت معیوب قرار دیا ۔