لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللَٰه العَظِيمُ الحَلِيمُ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَٰهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ، لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ العَرْشِ الكَرِيمِ
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں عظمت والا ، بردبار ہے ۔ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں عرش عظیم کا رب ہے ۔ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے ، عرش کریم کا رب ہے ۔ “ [صحيح بخاري : 6346 ، صحيح مسلم : 2730]
اللَٰهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ ! میں تیری ہی رحمت کی امید کرتا ہوں ، مجھے لحظہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر ، میری مکمل حالت درست فرما دے ، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ۔ “ [اسناده ضعيف ، سنن ابي داؤد : 5090 ، مسند احمد : 42/5]
لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
حافظ زبیر علی زئی
”تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ، تو پاک ہے ، یقیناً میں ہی ظالموں میں سے ہوں ۔ “ [صحيح ، سنن ترمذي : 3505 ، المستدرك للحاكم : 1862-1865]
أَللَٰهُ أَللَٰهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ اللہ میرا رب ہے ، میں اس کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہیں کرتا ۔ “ [اسناده حسن ، سنن ابي داؤد : 1525 ، سنن ابن ماجه : 3882]