حدیث نمبر: 657M
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ : أَنْبَأَنَا الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، نَحْوَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس سند سے بھی` اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / أبواب التيمم / حدیث: 657M
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف جدا
تخریج حدیث t
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : بلوغ المرام: 115

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 115 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´زخمی کا تیمم کرنا`
«. . . وعن علي رضي الله عنه قال: انكسرت إحدى زندي،‏‏‏‏ فسالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فامرني ان امسح على الجبائر . . .»
. . . سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میرا گٹ ٹوٹ گیا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وضو کے بارے میں پوچھا (کہ اب میں کیا کروں؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پٹیوں پر مسح کر لیا کرو . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 115]
لغوی تشریح:
«زَنْدَيَّ» زا پر فتحہ، نون ساکن اور یا پر تشدید ہے۔ زند کا تثنیہ ہے اور یائے متکلم کی طرف مضاف ہے۔ اور زند سے مراد ہتھیلی کی جانب بازو کا جوڑ ہے جسے «رُسْغٌ» ، یعنی گٹا (کلائی) کہتے ہیں۔
«اَلْجَبَائِر» «جَبِيرَة» کی جمع ہے۔ کپڑے یا لکڑی کا ٹکڑا جسے ٹوٹی ہوئی ہڈی پر مضبوطی سے لپیٹ کر باندھا جاتا ہے۔
«وَاهٍ» «وَهٰي يَهِي وَهِيًا» اور «وُهِيًّا» سے ماخوذ ہے۔
فوائد و مسائل:

نہایت کمزور اور ضعیف۔ اس حدیث کے ضعیف ہونے کا سبب یہ ہے کہ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد واسطی ہے۔ وہ نہایت جھوٹا اور دروغ گو آدمی تھا۔ امام نووی رحمہ اللہ کے بقول اس حدیث کے ضعیف ہونے پر حفاظ حدیث کا اتفاق ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 115 سے ماخوذ ہے۔