سنن ابن ماجه
أبواب التيمم— کتاب: تیمم کے احکام و مسائل
بَابُ : الْحَائِضِ تَخْتَضِبُ باب: حائضہ عورت کے خضاب (مہندی) لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 656
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : تَخْتَضِبُ الْحَائِضُ ؟ فَقَالَتْ : " قَدْ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَخْتَضِبُ فَلَمْ يَكُنْ يَنْهَانَا عَنْهُ " .
´معاذہ سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا : کیا حائضہ مہندی لگا سکتی ہے ؟ انہوں نے کہا : ” ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مہندی لگاتے تھے ، لیکن آپ ہمیں منع نہ فرماتے “ ۔
حضرت معاذہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: ”کیا حیض والی عورت مہندی (یا کوئی دوسرا خضاب) لگا سکتی ہے؟“ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”ہم نبی ﷺ کے پاس ہوتیں اور خضاب لگا لیتی تھیں، آپ ﷺ ہمیں منع نہیں فرماتے تھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´حائضہ عورت کے خضاب (مہندی) لگانے کا بیان۔`
معاذہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا حائضہ مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے کہا: " ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مہندی لگاتے تھے، لیکن آپ ہمیں منع نہ فرماتے۔" [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 656]

اردو حاشہ: (1)
منع نہ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ جائز ہے۔
جب کوئی کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کیا جائےاور آپ اس سے منع نہ کریں تو اس سے اس کام کا جواز ثابت ہوتا ہے۔
جس حدیث میں اس قسم کا واقعہ ذکر ہو اسے تقریری حدیث کہتے ہیں۔
(2)
خضاب ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو ہاتھوں وغیرہ پر یا سر کے بالوں پر لگایا جائےاور اس سے ہاتھوں یا بالوں کا رنگ بدل جائے۔
مہندی بھی خضاب ہی کی ایک صورت ہے۔
(3)
مہندی لگانا جس طرح طہر کےایام میں جائز ہے اسی طرح حیض کے ایام میں بھی جائز ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 656 سے ماخوذ ہے۔