حدیث نمبر: 7465
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ وَعَنِ الْمُجَثَّمَةِ وَعَنْ لَبَنِ الْجَلَّالَةِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشک کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینے سے منع کیا ہے اور اس جانور کا گوشت کھانے سے بھی منع کیا ہے، جسے نشانہ بنا کر مار دیا گیا ہو اور جلالہ کے دودھ سے بھی منع کیا۔
وضاحت:
فوائد: … جلالہ کی وضاحت کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۷۳۳۵)
حدیث نمبر: 7466
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ قَالَ أَيُّوبُ أَحَدُ الرُّوَاةِ فَأُنْبِئْتُ أَنَّ رَجُلًا شَرِبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ فَخَرَجَتْ حَيَّةٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشک کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینے سے منع کیا ہے۔ ایوب راوی کہتے ہیں: مجھے کسی نے بتایا تھا کہ ایک آدمی نے مشک کے منہ سے پانی پیا تھا تو اس سے سانپ نکل آیا تھا۔
حدیث نمبر: 7467
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشک کے منہ کو اوپر کی طرف سے موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینے سے منع فرمایا۔
وضاحت:
فوائد: … سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: نَھٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یُشْرَبَ مِنْ فِی السِّقَائِ، لِأَنَّ ذٰلِکَ یُنْتِنُہُ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشکیزے کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا، کیونکہ اس سے وہ بدبودار ہو جاتا ہے۔ (حاکم: ۴/۱۴۰، صحیحہ:۴۰۰)