کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6877
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا نَكَحَتِ الْمَرْأَةُ بِغَيْرِ أَمْرِ مَوْلَاهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَإِنْ أَصَابَهَا فَلَهَا مَهْرُهَا بِمَا أَصَابَ مِنْهَا، فَإِنِ اشْتَجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ)) قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: فَلَقِيتُ الزُّهْرِيَّ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ قَالَ: وَكَانَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى وَكَانَ فَأَثْنَى عَلَيْهِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: السُّلْطَانُ الْقَاضِي لِأَنَّ إِلَيْهِ أَمْرَ الْفُرُوجِ وَالْأَحْكَامِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب عورت اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر لے تو اس کا نکاح باطل ہو گا، اس کا نکاح باطل ہو گا،اس کا نکاح باطل ہو گا، اگر اس آدمی نے اس عورت سے جماع کر لیا،تو اس کو اس جماع کی وجہ سے اسے مہر دینا ہو گا، اگر وہ اختلاف میں پڑ جائیں تو جس کا کوئی ولی نہیں ہو گا، سلطان اس کا ولی ہو گا۔ ابن جریج کہتے ہیں: میں امام زہری سے ملا اور اس حدیث کے بارے میں پوچھا، لیکن وہ اس حدیث کو نہ پہنچان سکے،انھوں نے کہا: اور سلیمان بن موسی، پھر انھوں نے اس کی تعریف کی، عبد اللہ کہتے ہیں: میرے باپ امام احمد نے کہا: سلطان سے مراد قاضی ہے، کیونکہ عصمتوں سے متعلقہ معاملات اور احکام قاضی کی عدالت میں ہی پیش کیے جاتے ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … جمہور اہل علم کے نزدیک عورت کے ولی سے مراد اس کے زیادہ قریبی عصبہ رشتہ دار ہیں، لیکن امام ابو حنیفہ اور امام مالک کی رائے یہ ہے کہ ذوی الارحام (ماموں اور نانا وغیرہ) بھی اولیاء میں شامل ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل النكاح / حدیث: 6877
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح، أخرجه الترمذي: 1102، وابن ماجه: 1879، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24205 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24709»
حدیث نمبر: 6878
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ولی کے بغیر کوئی نکاح نہیں ہے اور جس کا کوئی ولی نہ ہو، سلطان اس کا ولی ہو گا۔
وضاحت:
فوائد: … امام حاکم نے ’’لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِیٍّ‘‘ والی روایات ذکر کرنے کے بعد کہا: و فی الباب عن علی بن أبی طالب و عبد اللہ بن عباس و معاذ بن جبل و عبد اللہ بن عمر و أبی ذر الغفاری و المقداد بن الأسود و عبد اللہ بن مسعود و جابر بن عبد اللہ و أبی ہریرۃ و عمران بن حصین و عبد اللہ بن عمرو و المسور بن مخرمۃ و أنس بن مالک رضی اللہ عنہم و أکثرہا صحیحۃ و قد صحت الروایات فیہ عن أزواج النبی صلی اللہ علیہ و سلم عائشۃ و أم سلمۃ و زینب بنت جحش رضی اللہ عنہم أجمعین۔ … اس باب میں سیدنا علی، سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا عبد اللہ بن عمر، سیدنا ابو ذر غفاری، سیدنا مقداد بن اسود، سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا جابر بن عبد اللہ، سیدنا ابو ہریرہ، سیدنا عمران بن حصین، سیدنا عبد اللہ بن عمرو، سیدنا مسور بن مخرمہ اور سیدنا انس بن مالک eسے احادیث مروی ہیں، ان میں سے زیادہ تر صحیح ہیں، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے سیدہ عائشہ، سیدہ ام سلمہ اور سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہن سے احادیث مروی ہیں۔ (مستدرک:۲/۱۸۸)
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل النكاح / حدیث: 6878
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حسن لغيره، أخرجه ابن ماجه: 1880، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2260 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2260»
حدیث نمبر: 6879
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی نکاح نہیں ہے، مگر ولی کے ساتھ۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل النكاح / حدیث: 6879
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح، أخرجه الترمذي: 1101، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19518 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19747»
حدیث نمبر: 6880
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ، فَجَعَلَتْ أَمْرَهَا إِلَى الْعَبَّاسِ فَزَوَّجَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کو منگنی کا پیغام بھیجا، انہوں نے اپنے نکاح کا معاملہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کا نکاح کر دیا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل النكاح / حدیث: 6880
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حسن، أخرجه ابويعلي: 2481، والطبراني: 12093 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2441 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2441»
حدیث نمبر: 6881
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَنْكَحَ الْوَلِيَّانِ فَهُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْهُمَا وَإِذَا بَاعَ مِنْ رَجُلَيْنِ فَهُوْ لِلْأَوَّلِ مِنْهُمَا قَالَ أَبِي وَقَالَ يُونُسُ وَإِذَا بَاعَ الرَّجُلُ بَيْعًا مِنْ رَجُلَيْنِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب ایک عورت کا نکاح دو ولی کر دیں تو پہلے ولی کا نکاح معتبر ہو گا، اسی طرح جب کوئی آدمی ایک چیز دو آدمیوں کو فروخت کر دے، تو وہ پہلے کی ہو گی۔ یونس راوی کے الفاظ یہ ہیں: جب آدمی دو بندوں سے بیع کر دے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل النكاح / حدیث: 6881
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، وفيه عنعنة الحسن البصري، وقد قال ابن المديني: لم يسمع الحسن من عقبة بن عامر شيئا، أخرجه الترمذي: 1110، وابن ماجه: 2190 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17349 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17482»
حدیث نمبر: 6882
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ أَوْ أَهْلِهِ فَهُوَ عَاهِرٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جو غلام بھی اپنے مالک یا گھر والوں کی اجازت کے بغیر شادی کرے گا، وہ زانی ہو گا۔
وضاحت:
فوائد: … نکاح کے لیے ولی کا ہونا شرط ہے، جیسا کہ مذکورہ بالا کئی احادیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے۔ امام مالک، امام شافعی اور جمہور اہل علم کییہی رائے ہے۔
البتہ امام ابو حنیفہ نے ولی کی اجازت کو ضروری نہیں قرار دیا، لیکنیہ رائے اس باب کی احادیث کی روشنی میں درست نہیں ہے اور اس رائے کے حق میں کوئی واضح دلیل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ولی سے مراد عصبہ رشتہ دار ہیں، جن میں سب سے پہلے باپ ہے، باپ کی غیر موجودگی میں دادا، پھر بھائی اور پھر چچا ہے، اگر کسی عورت کے دو یا زائد ولی ہوں اور نکاح کے موقع پر اختلاف واقع ہو جائے تو قریبی ولی کو ترجیح ہو گی، اور اگر دونوں ولی برابر حیثیت کے ہوں تو اختلاف کی صورت میں حاکم ولی ہو گا۔
قرآن اور حدیث دونوں میں کنواری عورت کی طرح بیوہیا مطلقہ عورت بھی اپنے اولیاء کے ماتحت ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلَا تَعْضُلُوْہُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَہُنَّ} (سورۂ بقرہ: ۲۳۲) … ’’اگر وہ عورتیں اپنے (پہلی اور دوسری طلاق کی عدت گزر جانے کے بعد اپنے سابقہ خاوندوں سے) نکاح کرنا چاہیں تو تم انھیں مت روکو۔‘‘
اس آیت میں مطلقہ عورتوں، جن کی عدت گزر چکی ہو، کے اولیاء کو حکم دیا جار ہا ہے کہ اگر وہ اپنے سابقہ خاوندوں سے نکاح کرنے پر راضی ہو جائیں تو اولیاء کو چاہئے کہ وہ نکاح کر دیا کریں۔ اس آیت کا مطلب یہ ہوا کہ ایسی عورت کو اولیاء روک بھی سکتے ہے۔ نیز صحیح بخاری کی روایت کے مطابق یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب ایک بھائی نے اپنی مطلقہ بہن کا سابقہ خاوند سے دوبارہ نکاح کرنے سے انکار کر دیا تھا، جب یہ آیت نازل ہوئی تو اس نے دوبارہ نکاح کروا دیا۔ امام بخاری نے اس حدیث پر یہ باب قائم کیا ہے: ’’بَاب مَنْ قَالَ لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلِیٍّ لِقَوْلِ اللَّہِ تَعَالٰی {فَـلَا تَعْضُلُوہُنَّ} فَدَخَلَ فِیہِ الثَّیِّبُ وَکَذَلِکَ الْبِکْرُ وَقَالَ: {وَلَا تُنْکِحُوا الْمُشْرِکِینَ حَتّٰییُؤْمِنُوا} وَقَالَ: {وَأَنْکِحُوا الْأَیَامٰی مِنْکُمْ} امام اس باب میںیہ تین آیات بیان کر کے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ولی کو بچی کے نکاح میں اختیار حاصل ہے، تبھی تو اللہ تعالی ان کو یہ حکم دے رہا ہے۔ ‘‘
ولی کی شرط کے بارے میں دو آیات اور ان کی وضاحت: ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلَا تُنْکِحُوْا الْمُشْرِکِیْنَ حَتّٰییُؤْمِنُوْا وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِکٍ وَلَوْ اَعْجَبَکُمْ} … ’’اور مشرکین کو اپنی بچیوں کا نکاح کر کے نہ دو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں اور البتہ غلام مؤمن مشرک سے بہتر ہے، اگرچہ وہ اچھا لگے۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۲۱)
امام قرطبی نے اس آیت کی تفسیر میں کہا: فی ھذہ الآیۃ دلیل بالنص علی ان لا نکاح الا بولی۔ … یہ آیت اس بارے میں نص ہے کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں (تبھی تو اولیاء کو یہ حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کا مشرک سے نکاح نہ کریں)۔ (تفسیر قرطبی: ۳/ ۴۹)
اللہ تعالی نے فرمایا: {وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَبَلَغْنَ اَجَلَھُنَّ فَـلَا تَعْضُلُوْھُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَھُنَّ اَذَا تَرَاضَوْا بَیْنَھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ} … ’’اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو انہیں ان کے پہلے والے خاوندوں کے ساتھ نکاح کرنے سے نہ روکو، جب وہ آپس میں اچھے طریقے سے راضی ہو جائیں۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۳۲)
اس آیت کا شان نزول یہ ہے کہ ایک صحابی نے اپنی بہن کا نکاح ایک آدمی سے کیا، لیکن اس نے اس کو طلاق دے دی،یہاں تک کہ اس کی عدت پوری ہو گئی، جب عدت گزر گئی تو اسی صحابی نے دوبارہ پیغامِ نکاح بھیجا، لیکن بھائی آڑے آ گیا اور اس نے اپنی بہن کا نکاح کرنے سے انکار کردیا، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔
حافظ ابن حجر نے کہا: ’’وہی أصرح دلیل علی اعتبار الولی وإلا لما کان لعضلہ معنی ولانہا لو کان لہا أن تزوج نفسہا لم تحتج إلی أخیہا ومن کان أمرہ إلیہ لا یقال أن غیرہ منعہ منہ۔‘‘ … یہ آیت ولی کے معتبر ہونے پر سب سے زیادہ واضح دلیل ہے اور اگر ولی کا اعتبار نہ ہوتا تو اس کو روکنے کا کوئی معنی باقی نہیں رہتا، اگر سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کی بہن کے لیے اپنا نکاح خود کرنا جائز ہوتا تو وہ اپنے بھائی کی محتاج نہ ہوتی اور اختیار جس کے ہاتھ میں ہو اس کے بارے میںیہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کے غیر نے اس کو روک دیا ہے۔‘‘ (فتح الباری: ۹/ ۹۴)
لڑکیوں کا گھروں سے فرار ہو کر اور عدالت میں جا کر اپنے عاشقوں سے شادی عصر حاضر کا بہت بڑا فتنہ ہے اور چھپییاری کی حوصلہ افزائی ہے، اس سے نہ صرف والدین کی ذلت و رسوائی لازم آتی ہے، بلکہ معاشرے کی ساری فضا متأثر ہوتی ہے، جبکہ یہ نکاح فاسد ہوتا ہے۔
ولی کی اجازت کے ساتھ ساتھ درج ذیل احادیث ِ مبارکہ میں اسلام کا انتہائی معتدل اور عدیم النظیرقانون پیش کیا گیا ہے، سلسلۂ نکاح میںجہاں اولیاء کی رضامندی ضروری ہے، وہاں لڑکی کو کسی صورت میں بے اختیار نہیں سمجھا جا سکتا ہے، بلکہ رفیقِ حیات کے انتخاب میں اس کی پسند یا عدم پسند کا مکمل لحاظ رکھا جائے گا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل النكاح / حدیث: 6882
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، عبد الله بن محمد بن عقيل تفرد به عن جابر، ومثله لا يقبل عند التفرد، أخرجه ابوداود: 2078، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14212 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14261»