کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا
حدیث نمبر: 5708
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ وَالسُّرُورُ يُرَى فِي وَجْهِهِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَرَى السُّرُورَ فِي وَجْهِكَ فَقَالَ إِنَّهُ أَتَانِي مَلَكٌ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ أَمَا يُرْضِيكَ أَنَّ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ إِنَّهُ لَا يُصَلِّي عَلَيْكَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِكَ إِلَّا صَلَّيْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَلَا يُسَلِّمُ عَلَيْكَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِكَ إِلَّا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا قَالَ بَلَى
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے چہرۂ مبارک پر خوشی کے آثار نمایاں تھے، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے چہرے پر مسرت دیکھ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (اس کی وجہ یہ ہے کہ) میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا: اے محمد! کیا یہ بات آپ کو راضی نہیں کرتی کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے: آپ کی امت کا جو آدمی آپ پر ایک بار درود پڑھے گا، میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا اور آپ کی امت کا جو آدمی آپ کے لیے ایک بار سلامتی کی دعا کرے گا، میں اس پر دس سلامتیاں نازل کروں گا؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، میں راضی ہوں۔
حدیث نمبر: 5709
مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا نَحْوُهُ وَفِيهِ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ صَلَاةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَرَدَّ عَلَيْهِ مِثْلَهَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، پھر اس طرح کی روایت بیان کی، البتہ اس میں یہ تفصیل ہے: آپ کی امت میں سے جس نے آپ پر درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا، اس کی دس برائیاں معاف کر ے گا، اس کے دس درجات بلند کرے گا اور اسی طرح کا درود اس پر لوٹائے گا۔
حدیث نمبر: 5710
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ خَطِيئَاتٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیںنازل کرے گا اور اس کی دس برائیاں معاف کرے گا۔
حدیث نمبر: 5711
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیںنازل کرے گا۔
حدیث نمبر: 5712
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً وَاحِدَةً كَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا۔
حدیث نمبر: 5713
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ مَنْ صَلَّى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَمَلَائِكَتُهُ سَبْعِينَ صَلَاةً فَلْيُقِلَّ عَبْدٌ مِنْ ذَلِكَ أَوْ لِيُكْثِرْ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک دفعہ درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر ستر رحمتیں نازل کرے گا اور اس کے فرشتے اس کے لیے ستر بار دعائے رحمت کریں گے، اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ کم پڑھے یا زیادہ۔
حدیث نمبر: 5714
وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ لِي أَلَا أُبَشِّرُكَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لَكَ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ زَادَ فِي رِوَايَةٍ فَسَجَدْتُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ شُكْرًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: بیشک جبریل رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: کیا میں آپ کو خوشخبری نہ دوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا ہے : جس نے آپ پر درود بھیجا، میں اس پر رحمت نازل کروں گا اور جس نے آپ کے لیے سلامتی کی دعا کی، میں اس پر سلامتی نازل کروں گا۔ ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے شکر ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کو سجدہ کیا۔
حدیث نمبر: 5715
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَقُولُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً لَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَيْهِ مَا صَلَّى عَلَيَّ فَلْيُقِلَّ عَبْدٌ مِنْ ذَلِكَ أَوْ لِيُكْثِرْ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: جس نے مجھ پر درود بھیجا، فرشتے اس وقت تک اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہیں گے، جب تک وہ مجھ پر درود پڑھتا رہے گے، اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ کم پڑھے یا زیادہ۔
حدیث نمبر: 5716
عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَقَالَ اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر درود بھیجا اور کہا: اَللّٰھُمَّ أَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَالْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ (اے اللہ! روزِ قیامت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے پاس مُقرّب مقام پر اتارنا) تو اس کے لیے میری سفارش واجب ہو جائے گی۔
حدیث نمبر: 5717
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مَلَائِكَةً سَيَّاحِينَ فِي الْأَرْضِ يُبَلِّغُونِي مِنْ أُمَّتِي السَّلَامَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے بعض فرشتے زمین میں چلنے پھرنے والے ہیں، وہ مجھے میری امت کی طرف سے سلام پہنچاتے ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکریم و تعظیم کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک درود و سلام پہنچانے کے لیے بعض فرشتوں کو مسخر کر دیا ہے۔
حدیث نمبر: 5718
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں ہے کوئی آدمی جو مجھ پر درود بھیجے، مگر اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر لوٹاتے ہیں، یہاں تک کہ میں اس کے سلام کے جواب دیتا ہوں۔
وضاحت:
فوائد: … انسان کی وفات سے دوبارہ اٹھنے تک کے وقت کو عالم برزخ کہتے ہیں، جو ایک مخصوص زندگی کا نام ہے اور جس کی احادیث ِ مبارکہ میں مختلف کیفیتیں بیان کی گئی ہیں۔ ایک کیفیت کو اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ جب فرزندانِ امت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سلامتی کی دعا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح کو لوٹاتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کا جواب دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 5719
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ جَعَلْتُ صَلَاتِي كُلَّهَا عَلَيْكَ قَالَ إِذَنْ يَكْفِيكَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مَا أَهَمَّكَ مِنْ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس کے بارے میں بتلائیں کہ اگر میںاپنی دعا کا وقت آپ پر درود بھیجنے میں لگا دوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ تجھے ہر اس چیز سے کفایت کرے گا، جو تجھے دنیا اور آخرت کے معاملے میں غمزدہ کرتی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … نبی کریم پر درود و سلام بھیجنے سے دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی ملتی ہے اور دونوں جہانوں کی ہر قسم کی پریشانی دور ہو جاتی ہے۔