کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود چھوڑ دینے والے شخص کی مذمت کا بیان
حدیث نمبر: 5706
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کا ناک خاک آلود ہو جائے، جس کے پاس میرا ذکر کیا گیا اور اس نے مجھ پر درود نہ بھیجا۔
حدیث نمبر: 5707
عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَخِيلُ مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ ثُمَّ لَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ آدمی بخیل ہے، جس کے پاس میرا ذکر ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہ پڑھا۔
وضاحت:
فوائد: … ایسا آدمی درود نہ پڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں بخل سے کام لیتا ہے اور اپنے نفس کے حق میں بھی بخل کرتا ہے، کیونکہ اس کا نفس درود کی وجہ سے نازل ہونے والی رحمتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔