کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: اذکار، استغفار اور دعوات کے صیغوں میں اصل قانون تین بار کے ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 5485
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ أَنْ يَدْعُوَ ثَلَاثًا وَيَسْتَغْفِرَ ثَلَاثًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین بار دعا کریں اور تین بار استغفار کریں۔
وضاحت:
فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل بعض اوقات ہوتا تھا، وگرنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایک بار دعا کرنے پر بھی اکتفا کر لیا کرتے تھے اور کئی کئی بار استغفار کرتے تھے۔