کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کو منی سے طواف کے لیے لوٹنا اور اسی کو طوافِ افاضہ اور طوافِ زیارت کہنے اور شام تک یہ طواف نہ کر سکنے والے کے حکم کا بیان
حدیث نمبر: 4540
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّى الظُّهْرَ بِمِنَى
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر کو طوافِ افاضہ کیا، پھر واپس لوٹ آئے اور نمازِ ظہر منی میں ادا کی۔
وضاحت:
فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے واپس آ کر مِنٰی میں نمازِ ظہر ادا کی، لیکن صحیح مسلم کی روایت کردہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیثیوں ہے: ((ثُمَّ رَکِبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاَفَاضَ اِلَی الْبَیْتِ فَصَلّٰی الظُّھْرَ بِمَکَّۃَ)) … پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور (مِنٰی سے مکہ پہنچ کر) طوافِ افاضہ کیا اور مکہ میں ہی نمازِ طہر ادا کی۔ امام نووینے ان دو احادیث میں جمع تطبیق دیتے ہوئے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زوال سے پہلے طوافِ افاضہ کیا، پھر نمازِ ظہر کو اس کے پہلے وقت میں مکہ میں ہی ادا کیا، لیکن پھر جب مِنٰی کی طرف واپس گئے اور دیکھا کہ صحابہ نے ابھی تک نمازِ ظہر ادا نہیں کی، جبکہ انھوں نے مطالبہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو یہ نماز پڑھائیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دو نفل نماز پڑھائی، (بعض صحابہ نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کییہی نمازِ ظہر ہے) اور صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایت کے مطابق ایک دفعہ اسی طرح نمازِ خوف پڑھائی تھی،یعنی ایک گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرضی نماز تھی اور دوسرے گروہ پھر دو رکعتیں پڑھائی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نفلی نماز تھی۔ (شرح مسلم للنووی: ۸/۱۹۳)امام ابن منذر نے بھی اسی قسم کی بات کی ہے، لیکن امام شوکانی کی جمع تطبیق کی پیش کردہ صورت قدرے مختلف ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ میں ہی نمازِ ظہر ادا کر لی،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنٰی واپس پہنچے تو دیکھا کہ صحابہ باجماعت نمازِ ظہر ادا کر رہے تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ نفل کی نیت سے داخل ہوگئے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ جو آدمی پہلے نماز پڑھ چکا ہو، اگر وہ جماعت کو پا لے تو (نفل کی نیت سے) دوبارہ نماز پڑھ لے۔ (نیل الاوطار: ۵/۱۳۱)
حدیث نمبر: 4541
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَا: أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنَى لَيْلًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدناعبد اللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو منی سے آ کر طوافِ افاضہ کیا تھا۔
حدیث نمبر: 4542
(وَعَنْهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَارَ الْبَيْتَ لَيْلًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو بیت اللہ کا طوافِ زیارت کیا۔
حدیث نمبر: 4543
(وَعَنْهُمَا مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَخَّرَ طَوَافَ يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى اللَّيْلِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (تیسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر کے طواف کو رات تک مؤخر کیا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … تعارض کی ایک شکل پھر پیدا ہوگئی ہے اور وہ اس طرح کہ اس باب کی پہلی روایات کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر سے پہلے طوافِ افاضہ کر لیا تھا، لیکن اِن روایات میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ طواف رات کو کیا تھا۔ اس تعارض کو اس طرح دور کیا جائے گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واقعی زوال سے پہلے طوافِ افاضہ کر لیا تھا، لیکن امہات المؤمنین کو یہ طواف کروانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو دوبارہ مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تھے، اس تطبیق کی تائید سنن بیہقی کی اس روایت سے ہوتی ہے: ((وَزَارَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَعَ نِسَائِہٖلَیْلًا)) … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو اپنی بیویوں کے ساتھ طوافِ زیارت کیا تھا۔
حدیث نمبر: 4544
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ أُمِّهِ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا يُحَدِّثَانِهِ ذَلِكَ جَمِيعًا قَالَتْ: كَانَتْ لَيْلَتِي الَّتِي يَصِيرُ إِلَيَّ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَسَاءَ يَوْمِ النَّحْرِ قَالَتْ: فَصَارَ إِلَيَّ قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيَّ وَهْبُ بْنُ زَمْعَةَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنْ آلِ أَبِي أُمَيَّةَ مُتَقَمِّصِينَ قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِوَهْبٍ: ((هَلْ أَفَضْتَ بَعْدُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟)) قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: ((انْزِعْ عَنْكَ الْقَمِيصَ)) قَالَ: فَنَزَعَهُ مِنْ رَأْسِهِ وَنَزَعَ صَاحِبُهُ قَمِيصَهُ مِنْ رَأْسِهِ ثُمَّ قَالُوا: وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ((إِنَّ هَذَا يَوْمٌ رُخِّصَ لَكُمْ إِذَا أَنْتُمْ رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ أَنْ تَحِلُّوا يَعْنِي مِنْ كُلِّ مَا حُرِّمْتُمْ مِنْهُ إِلَّا مِنَ النِّسَاءِ فَإِذَا أَنْتُمْ أَمْسَيْتُمْ قَبْلَ أَنْ تَطُوفُوا بِهَذَا الْبَيْتِ عُدْتُّمْ حُرُمًا كَهَيْئَتِكُمْ قَبْلَ أَنْ تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطُوفُوا بِهِ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یوم النحر کی شام کو میری رات ہونے کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے پاس آنا تھا، سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس آ گئے، اتنے میں سیدنا وہب بن زمعہ رضی اللہ عنہ بھی میرے پاس آگئے، جبکہ ان کے ساتھ آلِ ابو امیہ کا ایک آدمی بھی تھا، ان دونوں نے قمیصیں پہنی ہوئی تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا وہب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ابوعبد اللہ! کیا تم نے طوافِ افاضہ کر لیا ہے؟ انھوں نے کہا: جی نہیں، اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم اٹھاتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر قمیص اتار دو۔ انھوں نے بھی سر کی جانب سے قمیص اتار دی اور ان کے ساتھی نے بھی سر کی طرف سے قمیص اتار دی، پھر انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بھلا اس کی وجہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس دن میں ہمیں یہ رخصت دی گئی ہے کہ جب تم لوگ جمرہ کی رمی کر لو تو تم حلال ہو جاؤ گئے، یعنی تم کو جن امور سے (احرام کی وجہ سے) منع کر دیا تھا، وہ جائز ہو جائیں گے، ما سوائے بیویوں کے، لیکن جب تم شام تک بیت اللہ کا طواف ہی نہ کر سکو تو تم احرام کی اسی حالت میں لوٹ آؤ گے، جو جمرہ کی رمی سے پہلے تھی،یہاں تک کہ تم یہ طواف کر لو۔
حدیث نمبر: 4544M
قَالَ مُحَمَّدٌ قَالَ: أَبُو عُبَيْدَةَ وَحَدَّثَتْنِي أُمُّ قَيْسٍ بِنْتُ مِحْصَنٍ وَكَانَتْ جَارَةً لَهُمْ قَالَتْ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِي عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ فِي نَفَرٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ مُتَقَمِّصِينَ عَشِيَّةَ يَوْمِ النَّحْرِ ثُمَّ رَجَعُوا إِلَيَّ عِشَاءً قُمُصُهُمْ عَلَى أَيْدِيهِمْ يَحْمِلُونَهَا قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَيْ عُكَاشَةُ! مَالَكُمْ خَرَجْتُمْ مُتَقَمِّصِينَ ثُمَّ رَجَعْتُمْ وَقُمُصُكُمْ عَلَى أَيْدِيكُمْ تَحْمِلُونَهَا؟ فَقَالَ: أَخْبَرَتْنَا أُمُّ قَيْسٍ: كَانَ هَذَا يَوْمًا قَدْ رُخِّصَ لَنَا فِيهِ إِذَا نَحْنُ رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ حَلَلْنَا مِنْ كُلِّ مَا حَرُمْنَا مِنْهُ إِلَّا مَا كَانَ مِنَ النِّسَاءِ حَتَّى نَطُوفَ بِالْبَيْتِ فَإِذَا أَمْسَيْنَا وَلَمْ نَطُفْ بِهِ صِرْنَا حُرُمًا كَهَيْئَتِنَا قَبْلَ أَنْ نَرْمِيَ الْجَمْرَةَ حَتَّى نَطُوفَ بِهِ وَلَمْ نَطُفْ فَجَعَلْنَا قُمُصَنَا كَمَا تَرَيْنَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ ابو عبیدہ کہتے ہیں: میری پڑوسن سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا نے کہا: بنو اسد کے کچھ افراد سمیت سیدہ عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ میرے پاس سے نکلے، ان لوگوں نے قمیصیں پہنی ہوئی تھیں اور یہیوم النحر کی شام تھی، لیکن جب عشاء کے وقت یہ لوگ واپس آئے تو انھون نے اپنی قمیصیں اپنے ہاتھوں پر اٹھائی ہوئی تھیں۔ میں نے کہا: اے عکاشہ! کیا ہوا تم لوگوں کو، جب تم نکلے تھے تو تم نے قمیصیں پہنیں ہوئی تھیں اور جب لوٹے ہو تو تم نے اپنی قمیصیں اپنے ہاتھوں پر اٹھائی ہوئی ہیں؟ انھوں نے کہا: سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہا نے کہا: اس دس ذوالحجہ کے دن کو ہمیں یہ رخصت دی گئی ہے کہ جب ہم جمرہ کی رمی کر لیں تو (احرام کی وجہ سے ) ممنوعہ چیزیں ہمارے لیے حلال ہو جائیں گے، ما سوائے بیویوں کے، وہ طوافِ افاضہ کے بعد حلال ہوں گی، لیکن اگر اس طرح ہو جائے کہ شام تک ہم طواف نہ کر سکیں تو ہم احرام کی اسی حالت میں واپس آ جائیں گے، جس میں ہم جمرہ کی رمی سے پہلے تھے، پھر بیت اللہ کا طواف کر لینے تک احرام کی حالت میں ہی ٹھہریں گے۔ چونکہ ہم نے طواف نہیں کیا تھا، اس لیے ہم نے اپنی قمیصیں اس طرح کر لی ہیں، جیسا کہ تم دیکھ رہی ہو۔
وضاحت:
فوائد: … اس حدیث کے الفاظ ’’أَخْبَرَتْنَا أُمُّ قَیْسٍ‘‘، مجمع الزوائد میں مسند احمد کے حوالے یہ الفاظ اس طرح ہیں: ’’خَیْرًایَا اُمَّ قَیْس‘‘، اورسنن بیہقی کی روایت کے الفاظ بھی اسی طرح ہیں اور معنی بھی ان ہی الفاظ کے ساتھ درست بنتا ہے۔ معلوم ایسے ہوتا ہے کہ اصل الفاظ تو ’’خَیْرًایَا اُمَّ قَیْسٍ‘‘ ہی تھے، کسی لکھنے والے سے غلطی ہو گئی اور اس نے ’’أَخْبَرَتْنَا أُمُّ قَیْسٍ‘‘ کے الفاظ لکھ دیئے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ ہم نے ان ہی الفاظ کے مطابق ترجمہ کر دیا ہے۔ اس حدیث میںجو مسئلہ بیان کیا گیا ہے، وہ اس سے سابق حدیث کی بنا پر صحیح ہے۔ آخری دو احادیث میں جو مسئلہ بیان کیا گیا، سارے کے سارے حجاج کرام اس سے غافل ہیں، الا ماشاء اللہ، اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ حرمین شریفین میں حج و عمرہ کے موضوع پر لکھی گئی جتنی پاکٹ سائز کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں، ان میں یہ مسئلہ بیان نہیں کیا گیا اور وہ مسئلہ یہ ہے: جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد میاں بیوی کے خاص تعلق کے علاوہ احرام کی پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں، لیکن اگر کوئی آدمی شام تک طوافِ افاضہ نہ کر سکے تو یہ طواف مکمل کرنے تک احرام کی تمام پابندیاں دوبارہ عائد ہو جاتی ہیں، جن میں سب سے مشکل پابندییہ ہوتی ہے کہ شلوار قمیضیا عام لباس اتار کر احرام والی دو چادریں پہنی جائیں، کیونکہ حجاج کرام کا سامان ان کی رہائش گاہوں میںیا مِنٰی میں پڑا ہوتا ہے، بہتر یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو شام سے پہلے طوافِ افاضہ مکمل نہ کر لینے کا شبہ ہو تو وہ احرام کی چادریں اپنے ساتھ رکھے یا سرے سے طواف کر لینے تک احرام والا لباس ہی نہ اتارے۔ آخری دو احادیث میں لفظ ’’مَسَائ‘‘ استعمال ہوا ہے، ہم نے جس کا معنی ’’شام‘‘ کیا ہے، حقیقت میں اس لفظ کا اطلاق زوال آفتاب کے بعد سے لے کر سخت اندھیرا ہو جانے تک ہوتا ہے۔ حافظ ابن حجر نے کہا: ایسے معلوم ہوتا ہے کہ ان احادیث میں اس سے مراد رات کا ابتدائی حصہ ہے۔ اور رات کی ابتداء غروبِ آفتاب سے ہو جاتی ہے، حدیث نمبر (۴۵۴۴)کے ابتدائی حصے سے حافظ ابن حجر کے رجحان کو تقویت ملتی ہے، نیز حدیث نمبر (۴۵۴۴م) کے طحاوی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ لَّمْ یُفِضْ اِلَی الْبَیْتِ مِنْ عَشِیَّۃِ ھٰذِہٖفَلْیَدَعِ الثِّیَابَ وَالطِّیْبَ۔)) … ’’جو اس دن کے ’’عَشِیّۃ‘‘ کو طواف نہ کر سکا، تو وہ کپڑے اتار دے اور خوشبو کو ترک کر دے۔ ‘‘یہاں ’’عَشِیّۃ‘‘ سے مراد زوال آفتاب سے غروبِ آفتاب کا وقت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔
طواف افاضہ حج کا رکن ہے، اس کی ادائیگی کا افضل طریقہیہ ہے کہ جمرۂ عقبہ کی رمی، قربانی اور حجامت کے بعد اور زوال سے پہلے پہلے یہ طواف کر لیا جائے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا۔ طوف زیارت جلد از جلد ادا کر لیا جائے، بوجہ عذر یہ طواف (۱۳) ذوالحجہ غروبِ آفتاب تک مؤخر کیا جا سکتا ہے، اس طواف کے بعد آدمی مکمل طور پر حلال ہو جاتا ہے، یعنی بیویوں سے ہم بستری بھی کر سکتا ہے۔
طواف افاضہ حج کا رکن ہے، اس کی ادائیگی کا افضل طریقہیہ ہے کہ جمرۂ عقبہ کی رمی، قربانی اور حجامت کے بعد اور زوال سے پہلے پہلے یہ طواف کر لیا جائے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا۔ طوف زیارت جلد از جلد ادا کر لیا جائے، بوجہ عذر یہ طواف (۱۳) ذوالحجہ غروبِ آفتاب تک مؤخر کیا جا سکتا ہے، اس طواف کے بعد آدمی مکمل طور پر حلال ہو جاتا ہے، یعنی بیویوں سے ہم بستری بھی کر سکتا ہے۔