حدیث نمبر: 3966
عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَرِيفٌ مِنْ عُرَفَاءِ قُرَيْشٍ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ فَلْقٍ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَشَوَّالًا وَالْأَرْبِعَاءَ وَالْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ دَخَلَ الْجَنَّةَ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ ایک قریشی سردار کے باپ سے روایت ہے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے یہ کلمات سنے تھے: جس نے رمضان اور شوال کے مہینوں اور پھر بدھ، جمعرات اور جمعہ کے ر وزے رکھے، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔
وضاحت:
فوائد: … ’’فَلْقِ فِیْ‘‘ میں ’’فَلْق‘‘ کے معانی پھٹن اور شگاف کے اور ’’فِیْ‘‘ کے معانی منہ کے ہیں، صحابی کا مقصود یہ ہے کہ اس نے یہ الفاظ براہِ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنے ہیں۔
حدیث نمبر: 3967
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ): قَالَ: حَدَّثَنِي عَرِيفُ مِنْ عُرْفَاءِ قُرَيْشٍ عَنْ أَبِيهِ سَمِعَهُ مِنْ فَلْقٍ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَشَوَّالًا وَالْأَرْبِعَاءَ وَالْخَمِيسَ دَخَلَ الْجَنَّةَ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) ایک قریشی سردار کے باپ نے بیان کیا ہے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دہن مبارک سے یہ حدیث سنی : جس نے ماہِ رمضان اور ماہِ شوال اور پھر بدھ اورجمعرات کے روزے رکھے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔
وضاحت:
فوائد: … شوال کے روزوں کی فضیلت پچھلے باب میں گزر چکی ہے، جمعرات کے روزے کے مستحبّ ہونے کا بیان دوسرے نمبر پر اگلے باب میں آ رہا ہے، بدھ کے روزے کی خاص فضیلت کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے، بہرحال اس دن کو روزہ رکھا جا سکتا ہے۔