حدیث نمبر: 3962
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ (يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ) رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ غُرَّةِ كُلِّ هِلَالٍ، وَقَلَّمَا كَانَ يُفْطِرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ کے ابتدائی تین دنوں میں روزہ رکھا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز تو کم ہی افطار کرتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … جمعہ کے روز کییہ تاویل کی جائے گی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھتے ہوں گے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ مہینے کے شروع میں ہی تین دنوں کے روزے رکھ لینا، نیکی کی رغبت رکھنے کا یہی تقاضا ہے۔ مختلف آیات و احادیثیہ رغبت دلائی گئی ہے کہ انسان کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریوں کو جلدی جلدی اد اکر لے، کیونکہ مصروفیت، موت اور بیماری کا کوئی علم نہیں۔