الفتح الربانی
حدیث نمبر: 2851
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ يَأْمُرُ بِالْحَرْبَةِ فَتُوْضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا وَالنَّاسُ وَرَاءَهُ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السَّفَرِ ثُمَّ اتَّخَذَهَا الْأُمَرَاءُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عید کے روز عید گاہ کی طرف جاتے تو حکم دیتے کہ برچھی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے گاڑھا جائے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف نماز پڑھتے، جبکہ لوگ آپ کے پیچھے کھڑے ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں اس چیز کا اہتمام کرتے تھے، پھر امراء نے بھی اس سنت کا اہتمام کیا۔