حدیث نمبر: 2433
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي كَثِيرًا مِنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیادہ تر بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2434
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: وَالَّذِي تَوَفَّى نَفْسَهُ! تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا تُوُفِّيَ حَتَّى كَانَتْ أَكْثَرُ صَلَاتِهِ قَاعِدًا إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ، وَكَانَ أَعْجَبُ الْعَمَلِ إِلَيْهِ الَّذِي يَدُومُ عَلَيْهِ الْعَبْدُ وَإِنْ كَانَ يَسِيرًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس ذات کی قسم جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فوت کیا!آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت تک فوت ہوئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیادہ تر نماز بیٹھ کر پڑھنے لگ گئے تھے ، سوائے فرض نماز کے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ عمل بہت اچھا لگتا تھا جس پر بندہ ہمیشگی کرے ، اگرچہ وہ تھوڑا سا عمل ہی ہو ۔‘‘
حدیث نمبر: 2435
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِيًا وَمُنْتَعِلًا (زَادَ فِي رِوَايَةٍ) وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوکر اور بیٹھ کر نماز پڑھتے اور اسی طرح ننگے پاؤں بھی نماز پڑھتے اور جوتیاں پہن کر بھی اور (نماز سے فارغ ہو کر) دائیں جانب بھی پھر جاتے اوربائیں جانب بھی۔