کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: حیض کے ایام میں بیوی سے ہم بستری کرنے سے ڈرانے کا بیان
حدیث نمبر: 934
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَتَى حَائِضًا أَوْ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا أَوْ كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ فَقَدْ بَرِيءَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے حائضہ بیوی سے جماع کیا یا اپنی بیوی کو پشت سے استعمال کیا یا جو نجومی کے پاس گیا اور اس کی تصدیق کی، وہ اس دین سے بری ہو جائے گا، جو اللہ تعالیٰ نے جنابِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کیا۔
وضاحت:
فوائد: … بیوی کو پشت سے استعمال کرنے سے مراد غیر فطری جماع ہے، یعنی پائخانہ والی جگہ کو استعمال کرنا ہے، خاوندوں کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے جس عضو کو حق زوجیت کا محل قرار دیا ہے، اسی کو استعمال کریں۔ حیض کے دوران جماع کرنا حرام ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس / حدیث: 934
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث محتمل للتحسين۔ أخرجه ابوداود: 3904، والترمذي: 135، وابن ماجه: 639 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9290 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9279»