حدیث نمبر: 949
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: حِضْتُ وَأَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبِهِ، قَالَتْ: فَانْسَلَلْتُ، فَقَالَ: ((أَنَفِسْتِ؟)) قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَجَدْتُّ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ، قَالَ: ((ذَاكِ مَا كُتِبَ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ)) قَالَتْ: فَانْطَلَقْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي فَاسْتَثْفَرْتُ بِثَوْبٍ ثُمَّ جِئْتُ مَعَهُ فِي لِحَافِهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدہ ام سلمہؓ سے مروی ہے وہ کہتی ہیں میں اس وقت حائضہ ہو گئی، جب میں اوررَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کپڑے میں تھے، پس میں کھسک گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو حائضہ ہو گئی ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! میں اسی چیز میں مبتلا ہو گئی ہوں، جس میں خواتین ہو جاتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ چیز تو پھر بناتِ آدم پر لکھ دی گئی ہے۔ بہرحال میں چلی گئی اور اپنی حالت کو سنوار کر ایک کپڑے سے لنگوٹ کس لیا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ لحاف میں آ کر لیٹ گئی۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس / حدیث: 949
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 322، ومسلم: 296 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26525 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27060»