حدیث نمبر: 937
عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ نِسَاءَهُ فَوْقَ الْإِزَارِ وَهُنَّ حُيَّضٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدہ میمونہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیویوں کے ازار سے اوپر والے حصے کو استعمال کر لیتے تھے، جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہوتی تھیں۔

وضاحت:
فوائد: … اس حصے کو استعمال کرنے سے مراد بوس و کنار اور چھونا وغیرہ ہے، شادی شدہ لوگ سمجھتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس / حدیث: 937
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 294، وعلقه البخاري عقب الرواية: 303، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26854 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27391»