الفتح الربانی
كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس— حیض، استحاضہ اور نفاس کے خونوں کے ابواب
بَابُ كَفَّارَةِ مَنْ وَطِئَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ باب: جس نے حائضہ بیوی سے جماع کر لیا، اس کے کفارے کا بیان
حدیث نمبر: 935
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ((يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ جو آدمی حائضہ بیوی سے مجامعت کرتا ہے، اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک دینار یا نصف دینار کا صدقہ کرے۔
وضاحت:
فوائد: … دینار سے مراد سونے کا سکّہ ہے، اس کا وزن (4)ماشہ اور (4) رتی ہے۔