الفتح الربانی
مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها— اخلاق حسنہ اور ان سے متعلقہ امور کے مسائل
بَابُ مَا وَصَفَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِاذْهَابِ الْغَضَبِ باب: غصے کو ختم کرنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیان کیے گئے طریقے کا بیان
حدیث نمبر: 9182
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا إِذَا غَضِبَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ قَائِمٌ فَلْيَجْلِسْ فَإِنْ ذَهَبَ عَنْهُ الْغَضَبُ وَإِلَّا فَلْيَضْطَجِعْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: جب تم میں سے کسی کو غصہ آ جائے اور وہ کھڑا ہو تو وہ بیٹھ جائے، اگر غصہ ختم ہو جائے تو ٹھیک، وگرنہ لیٹ جائے۔
وضاحت:
فوائد: … ان احادیث میں غصے کا علاج بتایا گیا ہے کہ آدمی شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے اور اگر کھڑا ہے تو بیٹھ جائے اور اگر بیٹھا ہے تو لیٹ جائے۔