الفتح الربانی
كتاب الصيد و الذبائح— شکار اور ذبائح کا بیان
باب مَا جَاءَ فِي الصَّيْدِ بِالْمِعْرَاضِ باب: معراض کے شکار کا بیان
حدیث نمبر: 7592
وَعَنْهُ أَيْضًا قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّا قَوْمٌ نَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ فَمَا يَحِلُّ لَنَا قَالَ لَا تَأْكُلْ مَا أَصَبْتَ بِالْمِعْرَاضِ إِلَّا مَا ذَكَّيْتَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم لوگ تیر کے درمیانے موٹے حصے سے شکار کرتے ہیں، کیا وہ ہمارے لیے حلال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو تیر کے درمیانے موٹے حصے سے شکار کرو، اس کو نہ کھاؤ، الا یہ کہ اس کو خود ذبح کر لو۔