الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَعْنِ الْخَمْرِ وَشَارِبِهَا وَحِرْمَانِهِ منْ خَمْرِ الْآخِرَةِ إِلَّا أَنْ يَتُوبَ باب: شراب اور اس کے پینے والے پر لعنت اور آخرت کی شراب سے اس کے محروم ہو جانے کا بیان، الا یہ کہ وہ توبہ کر لے
حدیث نمبر: 7557
وَعَنْهُ أَيْضًا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا وَلَمْ يَتُبْ مِنْهُ حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ لَمْ يُسْقَهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہماسے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے دنیا میں شراب نوشی کی اور پھر اس سے توبہ نہ کی، تو وہ آخرت میں محروم رہے گا اور اسے یہ شراب نہیں پلائی جائے گی۔