الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
بَابُ الْأَوْعِيَةِ الْمُنْهَى عَنِ الْانْتِبَادِ فِيهَا وَنَسْخِ تَحْرِيم ذَلِكَ باب: ان برتنوں کابیان، جن میں نبیذ بنانے سے منع کیا گیا، لیکن پھر ان کی حرمت منسوخ ہو گئی
حدیث نمبر: 7526
عَنْ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ فَنَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا اور کدو سے تیار شدہ برتن اورتار کول لگے برتن کے استعمال سے منع فرما دیا۔
وضاحت:
فوائد: … اس باب کی احادیث میں کچھ برتنوں کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے، یہ ممانعت شراب کی حرمت کے موقع پر عارضی طور پر تھی، بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان برتنوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی، جیسا کہ درج ذیل باب کی احادیث سے معلوم ہو رہا ہے۔