الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
باب ما لا يجوز من الأَنْبِدَةِ وَمَا جَاءَ فِي نَبِيدِ الْجَر باب: نبیذ کی ناجائز صورتوں اور مٹکے کی نبیذ کابیان
حدیث نمبر: 7502
عَنْ قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ لَمْ أَسْمَعْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِيهِ شَيْئًا قَالَ وَكَانَ أَنَسٌ يَكْرَهُهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ امام قتادہ رحمہ اللہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مٹکے میں بنائے گئے نبیذ کے بارے دریافت کیا، انہوں نے کہا: اس بارے میں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ نہیں سنا۔ قتادہ کہتے ہیں کہ سیدنا انس اسے ناپسند کرتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … بہرحال یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مٹکے والی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔