الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي نَبِيْد السَّقَايَةِ وَشُرب النَّبِيِّ مِنْهُ صلى الله عليه وسلم استحسانه باب: مشکیزے کی نبیذ اور اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پینے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اس کو اچھا سمجھنے کا بیان
حدیث نمبر: 7489
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَرَدِيفُهُ أُسَامَةُ فَسَقَيْنَاهُ مِنْ هَذَا النَّبِيذِ يَعْنِي نَبِيذَ السِّقَايَةِ فَشَرِبَ مِنْهُ وَقَالَ أَحْسَنْتُمْ هَكَذَا فَاصْنَعُواترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اورسیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھے، ہم نے آپ کو مشک میں بنا ہوا نبیذ پلایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیا اور فرمایا: بہت اچھا ہے، نبیذ اس طرح بنایا کرو۔