الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
بَابُ اسْتِحْبَابِ التَّنَفُسِ ثَلَاثًا فِي الشُّرْبِ خَارِجَ الإناء باب: پانی پینے کے دوران برتن سے باہر تین سانس لینا مستحب ہے
حدیث نمبر: 7473
عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَنَفَّسُ فِي إِنَائِهِ ثَلَاثًا وَكَانَ أَنَسٌ يَتَنَفَّسُ ثَلَاثًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی والے برتن میں تین سانس لے کر پانی پیتے تھے اور سیدنا انس بھی تین سانس میں پانی پیا کرتے تھے۔