الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنِ النَّنَفْسِ فِي الْإِنَاءِ وَالنَّفْخِ فِيهِ باب: برتن میں سانس لینا اور پھونک مارنا منع ہے
حدیث نمبر: 7472
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ وَإِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ فَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ وَإِذَا بَالَ فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پانی پیے تو برتن میں سانس نہ لے،جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کرے اور جب پیشاب کرے تو آلۂ تناسل کودائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔
وضاحت:
فوائد: … کھانے پینے کے برتن میں یا کھانے پینے والی چیز پر پھونک مارنا منع ہے، دیکھیں حدیث نمبر (۷۴۰۸)