الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
بَابُ الرُّحْصَةِ فِي ذَلِكَ باب: مشک سے منہ لگا کر پانی پینے کی اجازت کی دلیل
حدیث نمبر: 7468
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَفِي الْبَيْتِ قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ فَاخْتَنَثَهَا وَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار کی ایک خاتون کے گھر داخل ہوئے، اس کے گھر میں لٹکی ہوئی ایک مشک تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا منہ الٹایا اور کھڑے کھڑے اس سے پانی پی لیا۔