الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
باب النهي عن الشرْبِ مِنْ فِي السَّقَاءِ وَاخْتِنَافِ الاسْقِيةِ باب: مشک سے منہ لگاکر پانی پینے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 7467
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشک کے منہ کو اوپر کی طرف سے موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینے سے منع فرمایا۔
وضاحت:
فوائد: … سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: نَھٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یُشْرَبَ مِنْ فِی السِّقَائِ، لِأَنَّ ذٰلِکَ یُنْتِنُہُ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشکیزے کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا، کیونکہ اس سے وہ بدبودار ہو جاتا ہے۔ (حاکم: ۴/۱۴۰، صحیحہ:۴۰۰)