الفتح الربانی
كتاب الاشربة— مشروبات کا بیان
بَابُ أَحَبِّ الشَّرَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَا جَاءَ فِي تَحْمِيرِ الْإِناءِ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ مشروب اور برتن کو ڈھانپنے کا بیان
حدیث نمبر: 7440
(وَعَنْهَا أَيْضًا) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسْتَقَى لَهُ الْمَاءُ الْعَذْبُ مِنْ بُيُوتِ السُّقْيَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بیوت سقیا ء سے پینے کے لیے پانی لایاجاتا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … بیوت سقیاء مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک مقام ہے، یہ ایک میٹھا چشمہ تھا، مدینہ کے اکثر کنوئوں کا پانی کڑوا تھا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میٹھا پانی پسند فرماتے تھے، اس لیے وہاں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے پانی لایا جاتا تھا۔