الفتح الربانی
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان
بَابُ مَنْ دُعِيَ إِلَى طَعَامِ فَدَعَا لِأَصْحَابِهِ بَعْدَ الْفَرَاغِ مِنْهُ باب: اس شخص کا بیان، جس کو کھانے کی دعوت دی گئی اور اس نے کھانے سے فراغت کے بعد اپنے ساتھیوں کے لیے دعا کی
حدیث نمبر: 7433
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ عِنْدَ أَهْلِ بَيْتٍ قَالَ أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ (وَفِي لَفْظٍ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ)ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی کے گھر روزہ افطار کرتے تو یہ دعا دیتے: اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ، وَاَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ، وتَنَزَّلَتْ عَلَیْکُمُ الْمَلَائِکَۃُ یا وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلَائِکَۃُ۔ (تمہارے پاس روزے دارافطار کریں، نیکوکار لوگ تمہارا کھانا کھائیں اور تم پر فرشتے نازل ہوں یا فرشتے تمہارے لیے رحمت کی دعا کریں۔)
وضاحت:
فوائد: … اس باب میں ان دعاؤں کا بیان ہے، جو مہمان، میزبان کے لیے کرے گا، ہمیں بھی ان دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔