الفتح الربانی
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَكْلِ مِنْ جَوَانِبِ الْقَصْعَةِ مِمَّا يَلِي الْآكِلَ باب: کھانے والے کا پلیٹ کے اس حصے سے کھانا، جو اس کے سامنے ہو
حدیث نمبر: 7409
عَنْ أَبِي رَجْزَةَ السَّعْدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ زَادَ فِي رِوَايَةٍ رَبِيبُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ يَأْكُلُهُ فَقَالَ ادْنُ فَسَمِّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروردہ سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اس کھانے کے لیے بلایا، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھا رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریب ہو جاؤ ، اللہ تعالیٰ کا نام لو، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔