حدیث نمبر: 7391
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْكُلُ طَعَامًا فِي سِتَّةِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَكَلَهُ بِلُقْمَتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَا إِنَّهُ لَوْ كَانَ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ لَكَفَاكُمْ فَإِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا فَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کرام میں سے چھ افراد کے ساتھ مل کر کھانا کھا رہے تھے، ایک دیہاتی آیا، اس نے دو لقموں میں کھانا ختم کر دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ بسم اللہ پڑھ کر کھاتا توتمہیں یہ کھانا کفایت کر جاتا، جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے بسم اللہ پڑھنی چاہیے اور اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو کہے بِسْمِ اللّٰہِ أَوَّلَہُ وَآخِرَہُ پڑھ لیا کرے۔

وضاحت:
فوائد: … یہ احادیث ِ مبارکہ اپنے مفہوم میں واضح ہیں کہ کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھی جائے، وگرنہ شیطان شریک ہو جاتا ہے اور برکت ختم ہو جاتی ہے، اگر بتقاضۂ بشریت بسم اللہ پڑھنا یاد نہ رہے تو یاد آنے کی صورت میں بِسْمِ اللّٰہِ أَوَّلَہُ وَآخِرَہُ پڑھا جائے، کھانے کے بعد مزید دعاؤں کا بیان حدیث نمبر (۷۴۲۵) میں دیکھیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأطعمة / حدیث: 7391
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث حسن بشواھده، أخرجه ابن ماجه: 3264 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25106 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25619»