حدیث نمبر: 7384
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا يَقُومُ حَتَّى يَفْرُغَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک کے سامنے شام کا کھانا رکھ دیا گیا ہو اور نماز کی اقامت ہو جائے تو وہ کھانے سے فارغ ہو کر ہی اٹھے۔

وضاحت:
فوائد: … ان احادیث ِ مبارکہ سے یہ اندازہ لگانا آسان ہو جاتا ہے کہ نماز میں کس قدر دل جمعی اور توجہ کی ضرورت ہے، بشری کمزوری کو سامنے رکھتے ہوئے اور نماز کے اصل مقصود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ ایسی صورت میں پہلے کھانا کھا لینا چاہیے تاکہ اس سے فارغ ہوکر دل جمی کے ساتھ نماز کو ادا کیا جا سکے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأطعمة / حدیث: 7384
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 673، ومسلم: 559 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4709 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4709»