الفتح الربانی
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان
بَابُ تَقْدِيمِ الْعَشَاءِ إِذَا وُضِعَ وَحَضَرِتِ الصَّلَاةُ باب: جب کھانا پیش کر دیا جائے اور نماز کا وقت ہو تو کھانا پہلے کھانا
حدیث نمبر: 7383
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ وَفِي لَفْظٍ وَأُقِيمَتْ بَدَلَ وَحَضَرَتْترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب شام کا کھانا رکھ دیا جائے اور نماز کا وقت بھی ہو جائے (ایک روایت کے مطابق اور اقامت کہہ دی جائے) تو پہلے کھانا کھا لیا کرو۔