حدیث نمبر: 7381
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْغَائِطِ فَدَعَوْنَاهُ إِلَى عَجْوَةٍ بَيْنَ أَيْدِينَا عَلَى تُرْسٍ فَأَكَلَ مِنْهَا وَلَمْ يَكُنْ تَوَضَّأَ قَبْلَ أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضائے حاجت کے بعد ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عجوہ کھجوریں کھانے کی دعوت دی، جوہم نے اپنے سامنے ایک ڈھال میں رکھی ہوئی تھیں، آپ نے ان میں سے کھائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کھانے سے پہلے ہاتھ نہیں دھوئے تھے۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأطعمة / حدیث: 7381
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، ابو الزبير لم يصرح بسماعه من جابر، أخرجه ابوداود: 3762، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15272 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15345»