الفتح الربانی
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان
بَابُ بَرْكَةِ الْاجْتِمَاعِ عَلَى الطَّعَامِ باب: اجتماعی کھانے میں برکت ہے
حدیث نمبر: 7370
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الْاثْنَيْنِ وَطَعَامُ الْاثْنَيْنِ يَكْفِي لِأَرْبَعَةٍ وَطَعَامُ الْأَرْبَعَةِ يَكْفِي الثَّمَانِيَةَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی کا کھانا دو کو کافی ہے، دو افراد کا کھانا چار کے لیے کافی ہے اور چار کا کھانا آٹھ کے لیے کافی ہے۔