الفتح الربانی
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان
بَاب مَا كَانَ يُحِبُّهُ وَيَمْدَحُهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الأطْعِمة باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسندیدہ کھانوں کا ذکر
حدیث نمبر: 7366
عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُلُوا الزَّيْتَ وَادَّهِنُوا بِهِ فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زیتون کا تیل کھاؤ اور بدن پر بھی لگاؤ، کیونکہ یہ مبارک درخت سے پیدا ہوتاہے۔
وضاحت:
فوائد: … حافظ ابن قیم نے کہا: حجاز جیسے گرم علاقوں میں بسنے والے کے لیے صحت کی حفاظت اور بدن کی اصلاح کے لیے یوں سمجھیں کہ زیتون کے تیل کا استعمال ضروری ہے، لیکن ٹھنڈے علاقوں میں اس کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے، بلکہ سر میں اس کا کثرت ِ استعمال سے آنکھوں کے لیے کسی خطرہ سے کم نہیں ہے۔