الفتح الربانی
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان
بَاب مَا كَانَ يُحِبُّهُ وَيَمْدَحُهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الأطْعِمة باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسندیدہ کھانوں کا ذکر
حدیث نمبر: 7361
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرُّطَبِ وَالْخِرْبِزِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ تر کھجوروں اورتربوز کو ملا کرکھا رہے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: کَانَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَأْکُلُ الْبِطِّیْخَ بِالرُّطَبِ، فَیَقُوْلُ: ((نُکَسِّرُ حَرَّ ھٰذَا بِبَرْدِ ھٰذَا وَبَرْدَ ھٰذَا بِحَرِّ ھٰذَا))۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تازہ کھجوروں کے ساتھ تربوز کھاتے اور فرماتے تھے: ہم اس (تربوز) کی ٹھنڈک کے ذریعے اس (کھجور) کی گرمائش کو اور اس کی گرمائش کے ذریعے اس کی ٹھنڈک کے اثر کو ختم کر رہے ہیں۔ (ابوداود: ۳۸۳۵، ترمذی: ۱/۳۳۸،صحیحہ:۵۷)