حدیث نمبر: 7335
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ وَعَنِ الْجَلَّالَةِ وَعَنْ رُكُوبِهَا وَأَكْلِ لُحُومِهَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھویلو گدھوں کے گوشت سے اور جلالہ جانور سے، اس پر سوار ہونے سے اور اس کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … جلالہ اس جانور کو کہتے ہیں جو اس قدر نجاست اور غلاظت کھائے کہ وہ نجاست اس کے وجود میں رچ بس جائے اور اس سے باقاعدہ بد بو آنے لگے، اس کا معنی یہ ہو گا کہ اس جانور پر نجاست غالب آ گئی ہے اور ایسا جانور اس نجاست کی وجہ سے حرام ہو گا، اس کا پسینہ بھی ناپاک ہو جائے گا۔ اگر ایسا جانور بعد میں نجاست والی چیزیں کھانا چھوڑ دے اور اس کے جسم سے اس کے اثرات مکمل طور پر ختم ہو جائیں تو وہ حلال ہو گا، یعنی اصل مسئلہ نجاست کا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأطعمة / حدیث: 7335
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح، أخرجه ابوداود: 3811، والنسائي: 7/ 239 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7039 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7039»