حدیث نمبر: 7323
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَوَجَدَ مِنِّي رِيحَ الثُّومِ فَقَالَ مَنْ أَكَلَ الثُّومَ قَالَ فَأَخَذْتُ يَدَهُ فَأَدْخَلْتُهَا فَوَجَدَ صَدْرِي مَعْصُوبًا قَالَ إِنَّ لَكَ عُذْرًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے لہسن کی بدبو محسوس کی اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لہسن کس نے کھایا ہے، میں نے جواباً آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دست مبارک اپنے سینہ پر رکھ دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سینے پر بندھی ہوئی پٹی پائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اچھا آپ معذور ہیں۔

وضاحت:
فوائد: … اس حدیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ عذر کی صورت میں اس قسم کی چیزیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأطعمة / حدیث: 7323
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 3826 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18176 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18360»