الفتح الربانی
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَرْتَبِ وَالْفُنْفُدِ وَالدَّجَاجِ باب: خرگوش ‘ سیہی اور مرغی کے گوشت کا حکم
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ ثَارَتْ أَرْنَبٌ فَتَبِعَهَا النَّاسُ فَكُنْتُ فِي أَوَّلِ مَنْ سَبَقَ إِلَيْهَا فَأَخَذْتُهَا فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ قَالَ فَأَمَرَ بِهَا فَذُبِحَتْ ثُمَّ شُوِّيَتْ قَالَ ثُمَّ أَخَذَ عَجْزَهَا فَقَالَ ائْتِ بِهِ النَّبِيَّ فَأَتَيْتُهُ بِهِ قَالَ قُلْتُ إِنَّ أَبَا طَلْحَةَ أَرْسَلَ إِلَيْكُمْ بِعَجْزِ هَذِهِ الْأَرْنَبِ قَالَ فَقَبِلَهُ مِنِّي۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خرگوش بھاگا، لوگوں نے اس کا پیچھا کیا، میں ان میں سب سے آگے نکل گیا اور خرگوش پکڑ لیا، میں اسے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا، انہوں نے اسے ذبح کرنے کا کہا، پس اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس کا گوشت بھونا گیا، پھر اس کا سرین والا پچھلا حصہ پکڑا اور کہا: جاؤ اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے آؤ، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے خرگوش کا یہ سرین بھیجا ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے قبول کر لیا۔