حدیث نمبر: 7287
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ نَحَرْنَا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا فَأَكَلْنَا مِنْهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں گھوڑا ذبح کیا اور ہم نے اس کا گوشت کھایا۔

وضاحت:
فوائد: … گدھے اور خچر کا معاملہ تو واضح اور اتفاقی ہے کہ پہلے وہ حلال تھے، لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حرام قرار دیا تھا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الأطعمة / حدیث: 7287
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 5510، ومسلم: 1942، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26919 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27458»