الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الزَّوْجَةِ باب: بیوی پر خاوند کے حقوق کا بیان
حدیث نمبر: 7112
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِهَا هَتَكَتْ سِتْرَ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ رَبِّهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس عورت نے اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ اپنا لباس اتار ا، اس نے اپنے اور اپنے رب کے درمیان والا پردہ چاک کر دیا۔
وضاحت:
فوائد: … خاتون کو غیر محرم کے سامنے اپنے جسم کے اعضاء کو ننگا نہیں کرنا چاہیے، وگرنہ وہ اللہ تعالی کی حدود سے خارج ہو جائے گی اور اللہ تعالی اس کی عزت کا ضامن نہیں رہے گا۔ دورِ حاضر میں عورت کو بڑے غلط رنگ میں استعمال کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے اس معاملے میں بڑا ہی بد کردار پیش کیا ہے اور خواتین کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ مرد و زن، ہر ایک کی پاکدامنی داؤ پر لگ گئی ہے، ما سوائے اس کے جس پر اللہ تعالی خاص رحمت کر دے۔ اس میڈیا سے مسلم خواتین بری طرح متأثر ہوئی ہیں اور آج ان کے جسم کے بعض حصے ننگے نظر آ رہے ہوتے ہیں اور تنگ اور باریک لباس کی وجہ سے جسم کے باقی حصوں کی جسامت کا خوب اندازہ ہو رہا ہوتا ہے لیکن نافرمانی کے اس انداز کو کون سمجھے اور پھر وہ کیا کرے۔