الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الزَّوْجَةِ باب: بیوی پر خاوند کے حقوق کا بیان
حدیث نمبر: 7109
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا وَصَامَتْ شَهْرَهَا وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا وَأَطَاعَتْ زَوْجَهَا قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الْجَنَّةَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب عورت پانچ نمازیں پڑھتی ہو، ماہ رمضان کے روزے رکھتی ہو، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو اور اپنے خاوند کی اطاعت کرتی ہو، تو اس سے کہا جائے گا کہ جنت میں جس دروازے سے چاہتی ہے، داخل ہو جا۔
وضاحت:
فوائد: … اسلام کئی فرائض، واجبات، مستحبّات، محرّمات اور مکروہات پر مشتمل ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث ِ مبارکہ میں صرف چار امور کا ذکر کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین زیادہ تر ان چار امور میں راہِ اعتدال اختیار نہیں کرتیں۔