حدیث نمبر: 7062
عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ فِي حِجْرِي جَارِيَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَزَوَّجْتُهَا قَالَتْ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عُرْسِهَا فَلَمْ يَسْمَعْ لَعِبًا فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُحِبُّونَ كَذَا وَكَذَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میری پرورش میں انصار کی ایک لڑکی تھی، میں نے اس کی شادی کی اور اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی شغل نہ سنا تو فرمایا: اے عائشہ! انصاریوں کا یہ قبیلہ تو شغل وغیرہ کو بڑا پسند کرتا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک عورت کی ایک انصاری آدمی کے ساتھ شادی کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَاعَائِشَۃُ! مَاکَانَ مَعَکُمْ لَھْوٌ؟ اَنَّ الْاَنْصَارِیَّیُعْجِبُھُمُ اللَّھْوُ۔)) … ’’’اے عائشہ! تمہارے پاس کوئی شغل وغیرہ نہیں تھا، کیونکہ انصاری لوگ شغل وغیرہکو بڑا پسند کرتے ہیں۔‘‘ (صحیح بخاری: ۵۱۶۲)
حوالہ حدیث الفتح الربانی / بيان موانع النكاح / حدیث: 7062
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح، أخرجه ابن حبان: 5875 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26313 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26844»