حدیث نمبر: 7056
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ دُعِيَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى خِتَانٍ فَأَبَى أَنْ يُجِيبَ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ إِنَّا كُنَّا لَا نَأْتِي الْخِتَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَا نُدْعَى لَهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ حسن بصری سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ کو ختنہ کے موقع پر دعوت میں بلایا گیا، انہوں نے اس دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد ِ مبارک میں ختنے کے موقع پر دعوت میں نہ جایا کرتے تھے اور نہ ہمیں بلایا جاتا تھا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / بيان موانع النكاح / حدیث: 7056
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، محمد بن اسحاق مدلس وقد عنعن، وسماع الحسن البصري من عثمان مختلف فيه، أخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 8382 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17908 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18068»