الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي يَثار التمر ونحوه والنهبة في الوليمة باب: ولیمہ میں کھجوروں وغیرہ کو بکھیرنے اور پھر ان کو لوٹنے کا بیان
حدیث نمبر: 7052
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ النُّهْبَةِ وَالْخُلْسَةِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوٹ مار کرنے اور مال اچکنے سے منع فرمایا ہے۔
وضاحت:
فوائد: … ’’اَلنُّہْبَۃ‘‘ (لوٹ مار، ڈاکہ): آدمی کا لوگوں کے سامنے اور زبر دستی کسی سے کوئی ایسی چیز چھین لینا، جو قیمت والی ہو۔
’’اَلْخُلْسَۃ‘‘ (اچکنا): کسی کی غفلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلدی اور چالاکی سے کوئی چیز اٹھا لینا۔
’’اَلْخُلْسَۃ‘‘ (اچکنا): کسی کی غفلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلدی اور چالاکی سے کوئی چیز اٹھا لینا۔