الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بابُ إِجَابَةِ الدَّاعِي إِلَى الْوَلِيمَةِ باب: ولیمہ کی دعوت دینے والی کی دعوت قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 7043
عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى الدَّعْوَةِ فَلْيُجِبْ أَوْ قَالَ فَلْيَأْتِهَا قَالَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُجِيبُ صَائِمًا وَمُفْطِرًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کو دعوت کی دی جائے تو وہ قبول کرے۔ یا فرمایا: وہ دعوت میں آئے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا روزہ ہوتا یا نہ ہوتا، وہ ہر حال میں دعوت قبول کرتے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … دعوت قبول کرتے تھے، روزے کی حالت میں ہوتے یا نہ ہوتے۔