الفتح الربانی
بيان موانع النكاح— نکاح کے موانع کا بیان
بابُ إِجَابَةِ الدَّاعِي إِلَى الْوَلِيمَةِ باب: ولیمہ کی دعوت دینے والی کی دعوت قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 7037
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا نُودِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى وَلِيمَةٍ فَلْيَأْتِهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو ولیمہ کی دعوت دی جائے تو وہ اس ولیمے میں حاضری دے۔